برلن،15جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں کسی کو ہیلی کاپٹر ایمبولینس مہیا کرنے کا سوال پیدا ہوتو اسکے لئے کسی عام وخاص شہری کواس لائق نہیں سمجھا جاتا ۔یہ صرف حکمرانوں کا استحقاق ہے۔لیکن جرمنی میں جب کوئی بیمار ہوجائے تو ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے سے ایمبولینس کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے بھی طبی امداد دی جاتی ہے۔ ہیلی کاپٹر ایمبولینس جرمنی کی بہت اچھی سروس ہے ۔ بعض او قات سڑکوں پر زیادہ رش ھونے کی وجہ سے مریض کو ہسپتال ٹرانسفر کرنے میں اچھا خاصا وقت بھی لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو ہسپتال لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مریض بروقت ٹریٹمنٹ نا ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوجاتا ہے ۔ ان سب مشکلات سے نمٹنے کے لئے جرمن گورنمنٹ طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر ہستعمال کرتی ہے۔
جرمن کے شہر ھامبروکن میں آج ایک تارکین وطن کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی تو جرمن ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے کے پانچ منٹ بعد ایمبولینس کے ساتھ ساتھ کھیوان نامی مریض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی امداد پہنچائی گئی ۔یہ مریض بھی بہت سے تارکین وطن پاکستانیوں کے ساتھ ایک عمارت میں مقیم تھا۔ ہیلی کاپٹر سروس دیکھ کر تمام تارکین وطن بہت متاثر ہوئے اور بروقت اچھی ٹریٹمنٹ کرنے کی وجہ سے جرمن حکومت کو سراہا ۔اس موقع پرڈیلی پاکستان آن لائن سے بات کرتے ھوئےَ تارکین وطن عاطف اعوان،شہزاد اور محمد انور نے کہا کہ جرمن گورنمنٹ ہم تمام تارکین وطن سے بہت اچھا برتاؤ کر رہی ہے اور ہماری تمام ضروریات کو پورا کر تی ہے۔عاطف اعوان نے مزید کہا کہ کاش پاکستان میں بھی اس طرح کی سہولیات پیدا کی جاسکیں تاکہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں